اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرینی عوام نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے اور آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں مظاہرہ کیا اور انسانی زنجیر بنانی۔
یہ مظاہرہ اور شیخ عیسی قاسم کے گھر کے اطراف انسانی زنجیر اس وقت بنائی گئی جب آل خلیفہ کے مزدوروں اور سکیورٹی دستوں نے الدراز علاقے پر یورش کی۔
شیخ عیسی قاسم کے گھر کے اطراف میں لوگوں کا ہجوم دیکھ کر آل خلیفہ کے سکیورٹے دستے بھی الرٹ ہو گئے اور فوجی ہیلی کاپٹر بھی اس علاقے کی فضا میں چکر کاٹنے لگے۔
واضح رہے کہ بحرینی عوام تقریبا ۳ ماہ سے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے اطراف میں دھرنا دئے بیٹھے ہیں آل خلیفہ کی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ۱۵ ستمبر کو شیخ عیسی قاسم کو عدالت میں حاضر کریں گے۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شخص جس کی شہریت کو منسوخ کر دیا ہو وہ غیر ملکی شخص شمار ہوتا ہے اور اس ملک کے حقوق سے محروم ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بحرینی شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت چند ماہ قبل منسوخ کر دی گئی تھی جبکہ بحرینی حکومت کے اس ناجائز اقدام کی عالمی سماج میں مذمت کی گئی۔












.................
242